ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو
ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو

کراچی سینٹرل جیل میں ایم کیو ایم لندن کا اہم ملزم ہلاک

کراچی سینٹرل جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کا اہم ملزم نعیم ہلاک ہوگیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح 5بجے ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں صبح ساڑھے 8بجے کے دوران ملزم دم توڑ گیا۔

دوسری جانب کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ہلاک ہونے والے ملزم کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے وابستگی پر گرفتارکیا گیا تھا ،ملزم نے تفتیش کے دوران انتہائی اہم ترین انکشافات بھی کیے تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا جائے گا۔