آپ انھیں آن ائیر پروگرام کے دوران تھپڑ مار رہی ہیں،فائل فوٹو
آپ انھیں آن ائیر پروگرام کے دوران تھپڑ مار رہی ہیں،فائل فوٹو

فیصل قریشی ٹک ٹاکرزکی بدتمیزی دیکھ کرآپے سے باہر ہو گئے

معروف اداکار فیصل قریشی نجی ٹی وی چینل پر لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرزکی بدتمیزی دیکھ کرآپے سے باہر ہو گئے اور برس پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر فیصل قریشی گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جس میں ٹک ٹاکرزکو مدعو کیا گیا ، پروگرام کے دوران اداکار دیگر ٹک ٹاکرزکے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ اچانک سفید رنگ کے ملبوس لڑکی نے ساتھی ٹک ٹاکرکی گردن پر تھپڑ مارنے شروع کر دیے ، یہ حرکت فیصل قریشی کو شدید ناگوار گزری اورانہوں نے براہ راست چلتے شو میں مسکان نامی لڑکی کو جھاڑ پلا دی ۔

فیصل قریشی نے مسکان پر غصہ کرتے ہوئے انھیں ٹوکا اور یاد دلایا کہ پروگرام آن ائیر جا رہا ہوتا ہے۔میزبان کا کہنا تھا کہ گیم کو اتنا مذاق بنا دیا ہے کہ آپ انھیں آن ائیر پروگرام کے دوران تھپڑ مار رہی ہیں، فیصل قریشی دوران شو ہاتھ میں موجود کارڈز غصے سے پھینکتے ہوئے ٹک ٹاکرز کو بدتمیز کہہ کر اسٹیج سے ہی چلے گئے۔

اسٹیج سے نیچے اترنے کے بعد فیصل قریشی کا کہنا تھا کوئی احساس نہیں اگر شو میں مہمان آجائے تو اس پر چڑھ جاتے ہیں اور ابھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں تو وہ ان کو گردن پر تھپڑ مار رہی ہیں۔ انھوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ یہ بدتمیز جاہل لوگ کہاں سے لائے ہو؟۔“