طالبان اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان رات بھر سخت لڑائی جاری رہی ۔فائل فوٹو
طالبان اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان رات بھر سخت لڑائی جاری رہی ۔فائل فوٹو

قندھار میں زور دار دھماکا۔ گورنرکے سیکریٹری اورگارڈ ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں گورنرکے سیکریٹری منصور احمد اور سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سڑک پرایک گاڑی کے ذریعے کیا گیا ، تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کی نوعیت جاننے کیلیے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

دوسری جانب افغان طالبان نے امریکی فوج کے انخلاکے بعد جنوبی قندھار کے اہم ضلع پنجوائی پر قبضہ کر لیاہے ، طالبان اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان رات بھر سخت لڑائی جاری رہی ۔

طالبان نے گورنر ہاﺅس اور پولیس ہیڈ کواٹر کی عمارت پر قبضہ کر لیا۔ صوبائی کونسل کے صدر سعید جان نے طالبان کی جانب سے ضلع کے کنٹرول سنبھالنے کی تصدیق کردی ۔