علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار ددیا۔فائل فوٹو
علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار ددیا۔فائل فوٹو

شادی سے متعلق خبروں پر علیزے شاہ خود میدان میں آ گئیں

خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے عمران عباس سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے نے اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور پہلا گانا ساحرعلی بگا کے ساتھ ریلیز بھی کردیا۔ 21 سالہ اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا۔

انہوں نے عمران عباس سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، پتہ نہیں کس نے عمران عباس سے شادی کی افواہ پھیلائی ہے۔

انہوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شادی کے ایک پرپوزل کے بارے میں بتایا کہ جس میں شادی کے بدلے 50 تولے یا پانچ ہزار تولے سونا دینے کی پیشکش کی گئی تھی،علیزے شاہ نے اس کے جواب میں بتایا کہ ’میں نے خود بھی یہ سنا تھا مگر مجھے پوری معلومات نہیں پتہ اس کی کہ یہ کیا تھا۔