وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کومعاون خصوصی مقررکردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ناراض بلوچ رہنمائوں سے مذاکرات کے لیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقررکردیا، کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیا گیا اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچ رہنمائوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل گوادر میں خطاب کے موقع پر ناراض بلوچ رہنمائوں سے بات کرنے کا اعلان کیا تھا۔