اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو
اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو

جمعہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ۔سندھ حکومت کا فیصلہ

کراچی ۔سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر جمعہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔صوبائی حکومت نے انڈورڈائننگ پربھی کل رات سے پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسدادکورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہو اہے جس میں صوبے میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ ٹاسک فورس اجلاس میں کراچی سمیت صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی تفتیش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں تفریحی پارکس، واٹر پارکس اور سی ویو کو بھی جمعے سے بندکرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں سندھ بھر میں سینما ، جمز اورکھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔