ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش ۔فائل فوٹو
جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے۔فائل فوٹو

کشمیر بیچنے کے بعد عمران خان نے مکمل خاموشی اختیار کرلی۔مریم نواز

آزاد کشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ آزاد کشمیرکے بیٹے نواز شریف کا سلام لائی ہوں، بلوچ والوں نے میرا بہترین استقبال کیا، میری رگوں میں کشمیری خون ہے، یہ لوگ نوازشریف سے ڈرتے ہیں، عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے، نوازشریف کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہوئیں۔ نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرمیں 25جولائی کو عام انتخابات ہیں ، مریم نواز انتخابی مہم میں آزاد کشمیر میں موجود ہیں جہاں پلندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان سن لیں کہ ان کا یوم حساب قریب ہے ، آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام ان سے حساب لیں گے ، نواز شریف کا نام سنتے ہی عمران خان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے ، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ہر الیکشن میں انہیں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ کشمیر بیچنے کے بعد عمران خان نے دو منٹ کی خاموشی کے بعد مکمل خاموشی اختیار کرلی ، کشمیر بیچنے کی سازش امریکہ میں بیٹھ کر رچائی گئی ، آج ہی پڑھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے ، جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو ہم سب کو فرق پڑتا ہے ، مہنگائی میں براہ راست اضافہ ہوتا ہے ، عید سے قبل پٹرول مہنگا کر کے عوام کے خلاف سازش کی جا رہی ہے ۔