عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو
عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔فائل فوٹو

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورزنے استعفی دیدیا

اسلام آباد۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورزعمر لودھی نے عہدے سے استعفی دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکے مینیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرلودھی نے اپنے استعفے کے حوالے سے ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمر لودھی کو مزید تین سال کیلیے ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی، یہ منظوری وزارت صنعت اور یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ نے دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ذوالقرنین علی خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے، چینی، گھی کی خریداری میں لمبے ہاتھ مارے گئے ہیں، انھوں نے اس کا ذمے دار ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی کو قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ عمر لودھی کام نہیں کرتے اور پاسکو سے سستی گندم خرید کر بھی نہیں اٹھائی اور ملوں سے مہنگا آٹا خریدا۔