گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا ہوا ہے۔فائل فوٹو
گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا ہوا ہے۔فائل فوٹو

3 دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں  تیسری بار اضافہ

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ 3 دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں  تیسری بار اضافہ کردیا۔  ایل پی جی کی نئی قیمت 175 روپے فی کلو ہوگئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کے اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔گھریلو سلنڈر کی قیمت 2  ہزار 50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7 ہزار 935 روپے ہوگئی ہے۔ پچھلے 3 دنوں میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا نے یکم جولائی کو ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 160 روپے مقرر کی گئی تھی۔ گزشتہ 3 دنوں میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اوگرا کی منظوری کے بغیر قیمتوں میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔