یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑا آپریشن، 24 گھنٹوں میں 427 جنگجو ہلاک
تازہ کارروائیوں میں حوثی قیادت، جنگجوؤں کے اجتماعات اور فوجی قافلوں کو نشانہ بنایا گیا
یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑا آپریشن، 24 گھنٹوں میں 427 جنگجو ہلاک
یمن کی مسلح افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن فجر الیمن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 427 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی فوج کے مطابق تازہ کارروائیوں میں حوثی قیادت، جنگجوؤں کے اجتماعات اور فوجی قافلوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ حوثیوں کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر کارروائیوں کے دوران متعدد اہم مقامات اور تزویراتی پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔
یمنی فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 24 گھنٹوں میں 427 حوثی جنگجو ہلاک کیے گئے، جبکہ 142 فوجی گاڑیاں، جنگی سازوسامان اور نقل و حمل کے ذرائع بھی تباہ کیے گئے۔
یمنی مسلح افواج نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن فجر الیمن کے تحت اب تک حوثیوں کے خلاف مجموعی طور پر ایک ہزار 119 کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔
تاہم ہلاکتوں اور تباہ ہونے والے فوجی سازوسامان سے متعلق ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔