ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔فائل فوٹو
ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔فائل فوٹو

ممتاز بھٹو 94برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی:سابق گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ اور معروف سیاست دان ممتاز بھٹو 94برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ممتاز بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق گورنرکا انتقال کراچی میں ان کی رہائش گا ہ پر ہوا ہے جبکہ ان کی عمر 94برس تھی،ممتاز بھٹو کی خاصی عرصے سے طبیعت ناساز تھی اور وہ شدید علیل تھے۔ممتاز بھٹو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ان کی میت ان کے آبائی گاﺅں لاڑکانہ لائی جائے گی اور وہاں انکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ممتاز بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔