میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دنیے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق فردوس معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاون خصوصی نے یہ فیصلہ سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے کے پیش نظرکیا ہے۔

واضح رہے کہاالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا دنگل 28 جولائی کو ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔