امریکا کا لہجہ اور مؤقف مذاکراتی پیشکش کے خط میں کافی نرم ہے، ایران
تہران نے اپنے جوہری نظریے یا پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
امریکا کا لہجہ اور مؤقف مذاکراتی پیشکش کے خط میں کافی نرم ہے، ایران
تہران: ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے بھیجے گئے خط میں واشنگٹن کا مؤقف اور لہجہ پہلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر نرم ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے رویے میں واضح تبدیلی آئی ہے، جو اس بات کی مثبت علامت ہے کہ ایرانی عوام نے کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران نے تاحال امریکی نائب صدر کے خط کا جواب نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ امریکا سے مذاکرات کی نوعیت ایران کی شرائط تسلیم ہونے سے مشروط ہے، عباس عراقچی
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے واضح کیا کہ تہران نے اپنے جوہری نظریے یا پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ان کے بیان کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی رابطوں کے حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ بدستور اہمیت کا حامل ہے۔