پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔فائل فوٹو
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔فائل فوٹو

معذوربچی کے ساتھ زیادتی۔ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اوکاڑہ میں معذوربچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے مقدمہ کےلیے تفتیشی افسرکا بچی کی والدہ سے رشوت لینے کا انکشاف سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق معذور بچی کی والدہ نے تفتیشی افسر کے خلاف سٹیزن پورٹل پرشکایت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا جبکہ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ کی جانب سے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کردیاگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کوگرفتار کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔وزیرا عظم عمرا ن خان کی جانب سے ڈی پی او اوکاڑہ کو معاملے کی تحقیقات سے مکمل آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔