یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔فائل فوٹو
یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔فائل فوٹو

پاک فوج آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی فرائض انجام دے گی۔آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی فرائض انجام  دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سیکیورٹی اور پرامن ماحول کے انتظامات کیلیے طلب کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک تعینات ہوگی، یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ دیگر صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور نیم فوجی دستے بشمول رینجرزاورایف سی اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔،

آئی ایس پی آر کے مطابق ان انتظامات کا مقصد بلاتعطل پرامن انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے، زرائع کے مطابق پاک آرمی کا پولنگ سٹیشنوں، پولنگ کے عمل یا انتخابی سامان کی ترسیل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔