ریاست الاسکا کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔فائل فوٹو
ریاست الاسکا کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔فائل فوٹو

امریکہ میں 8.2 شدت کا زلزلہ۔زمین لرز گئی ۔سونامی کی وارننگ جاری

امریکہ کی ریاست الاسکاکے سمندر میں میں 8.2 شدت کے زلزلے نے زمین کوہلا کر رکھ دیا جس کے بعد ریاست میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے جاری کر دہ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ شدید نوعیت کے زلزلے کا مرکز الاسکا کے شہر ” پیری ویل “ کے جنوب مشرق میں 91 کلومیٹر دوری پر واقع ہے جس کی گہرائی 46.7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کے بعد شدید نوعیت کے دو آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 6.2 اور 5.6 رہی ۔ ریاست کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔امریکی اداروں کی جانب سے ہوائی میں بھی سونامی کی نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔