پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعطیل کا دن رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔صوبائی حکومت نے یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اورانتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یکم محرم الحرام کو یوم شہادت حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی اورتعطیل کا دن رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے اعلان سے مشروط ہوگا۔