خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں۔فائل فوٹو
خط کےحوالےسےآپ جوپوچھناچاہتےہیں وہ 3 دن بعدپوچھیں۔فائل فوٹو

پانی کےمعاملےپربلوچستان حکومت کےتحفظات فوری ختم کئےجائیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو بلوچستان حکومت کے تحفظات فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر آبپاشی سندھ کو ہدایت کی کہ  پانی کے معاملے پر بلوچستان حکومت کے تحفظات فوری ختم کئے جائیں۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے سیکریٹری آبپاشی اور چیف انجینئر سکھر بیراج سے رابطہ کیا ۔

وزیر آبپاشی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ  بلوچستان حکومت سے فوری رابطہ کرکے تمام خدشات سنے جائیں، ہماری کوشش ہوگی بلوچستان کو اپنے حصے کا پورا پانی ملے۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ ارسا کی طرف سے ملنے والے پانی کے تمام اعداد و شمار بلوچستان حکومت کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔