معالجین نے شہریوں سے ویکسی نیشن اور احتیاط کی اپیل کی ہے۔فائل فوٹو
معالجین نے شہریوں سے ویکسی نیشن اور احتیاط کی اپیل کی ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا سے اب تک 74 ڈاکٹرز انتقال کر گئے

کراچی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے اب تک 74 ڈاکٹرز انتقال کر گئے، معالجین نے شہریوں سے ویکسی نیشن اور احتیاط کی اپیل کی ہے۔ کراچی میں اب بھی ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز نے شہریوں سے ویکسینیشن کی اپیل کی ہے۔ اس وبا کے نتیجے میں سندھ میں اب تک 74 ڈاکٹرز انتقال کر چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ سندھ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 543اموات ہوئیں اور اگست کے ایک ہفتے میں ہونے والی اموات 150 سے زائد ہیں، ڈاکٹرز تنظیمیں کہتی ہیں ویکسینیشن عمل کو تیز کیا جائے۔

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں اب کمی آنا شروع ہوئی ہے لیکن کراچی میں اب بھی ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔