مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی ا ے ) نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کے لیے جشن آزادی پر تمام اندرون ملک پروازوں پر 14فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا جبکہ یہ پیش کش 14تا 16اگست تک سفر کرنے والوں تک محدود رہے گی۔

دوسری جانب پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی کیلیے خصوصی پروازوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مہیا کی جائے گی اور پی آئی اے کی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی کیلیے روانہ ہوں گی۔