آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر تباہ ہوا،ایرانی پاسدارانِ انقلاب

آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مقررہ راستے کے بجائے غیر مجاز راستہ اختیار کیا تھا

October 31, 2026 · بام دنیا
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر تباہ ہوا،ایرانی پاسدارانِ انقلاب

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر تباہ ہوا،ایرانی پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مقررہ راستے کے بجائے غیر مجاز راستہ اختیار کیا تھا اور مبینہ طور پر جاری کی گئی وارننگ کو بھی نظر انداز کیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ راستے کی خلاف ورزی کے دوران ٹینکر بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح میں بحری جہازوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ اس دوران متعدد آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے اور ان میں آگ لگنے کے واقعات کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔