اسلام آباد:کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 81 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چارہزار 856 نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 360 ہوگئی ہے ۔ ملک بھر میں 84 ہزار177 افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 72 ہزار 98 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔
سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں 4لاکھ 3 ہزار 964 کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 275 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ 49 ہزار 608 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48 ہزار 81 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔
پنجاب کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 67 ہزار54 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ 11 ہزار 256 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ صوبے میں19 ہزار 111 افراد تاحال زیر علاج ہیں ، تین لاکھ 36 ہزار687 افراد نے وائرس کو شکست دیکر واپس زندگی کا رخ کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 91 ہزار 672 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 822اموات ہوئیں ، 86 ہزار 597 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں چار ہزار 253 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار 588 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 38 ہزار 780 افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6ہزار 164ہے ۔
بلوچستان میں 31 ہزار 298 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،332 افراد کی اموات ہوئیں ، 29 ہزار 890 افراد صحتیاب ہوئے ،ایک ہزار 76 ایکٹو کیسز ہیں ۔
گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 941 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 158 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 885 افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 898 کورونا کیسز زیرعلاج ہیں ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 27 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 654 افراد کی وفات ہوئیں جبکہ 22 ہزار 651 افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں 4 ہزار 594 ایکٹو کیسز ہیں ۔