سوات کے علاقے منگورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق منگورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات خاتون کانسٹیبل بخت عزت نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا جس نے انکار کر دیا تھا ، اسی ناچاقی پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے عزت بخت کو قتل کردیا۔
قاتل شوہر واردات کرنے کے بعد فرار ہو گیا، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔