صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں نشے کے عادی شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور دوبچوں کو قتل کر کے جلادیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس حوالے سے لیہ پولیس کا کہنا تھا کہ لیہ کےعلاقے چوک اعظم میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات کا واقعہ پیش آیا ، جہاں نشے کے عادی شخص نے اپنی بیوی اوردو بچوں کو قتل کرکے ان کی لاشوں کوآگ لگا دی۔
مزکورہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نشتر اسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عرفان نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی ، سات سال کی بیٹی اور ایک سال کے بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاشوں کو جلادیا تھا۔