محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو
محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

مودی سرکار افغانستان سے سبق حاصل کرے۔ محبوبہ مفتی

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی افغانستان سے سبق لے جہاں طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا اور امریکا کو  بھگا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محبوبہ مفتی نے  مودی سرکار کو خبردار بھی کیا کہ ہمارا امتحان نہ لیں اوراپنے طریقے درست کریں، صورتحال کو سمجھیں اوردیکھیں کہ آپ کے پڑوس میں کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے قابض حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات اوراس کی خصوصی حیثیت واپس لینے پر  بھی زور دیا۔