کابل ایئرپورٹ کے اطراف میں ہوائی فائرنگ، طالبان نے کابل کی گلیوں میں جشن منایا۔

امریکہ کا آخری طیارہ اورآخری فوجی بھی کابل سے نکل گیا

کابل: 20 سال کے بعد سپر پاور امریکہ افغانستان سے مکمل طور پرنکل چکا ہے ،امریکہ اوراس کی اتحادی افواج کی جانب سے انخلا آپریشن میں چھ ہزار مریکی فوجیوں سمیت ایک لاکھ 23 ہزارعام شہریوں کا انخلا کیا گیا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق اکثرافغان جو ان ممالک کے لیے کام کرتے رہے تھے، انھیں باہر جانے کا موقع نہیں مل سکا،جیسے ہی امریکہ کا آخری طیارہ کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا، کابل ایئرپورٹ کے اطراف میں ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی ہے اور کچھ اطلاعات کے مطابق طالبان نے کابل کی گلیوں میں بھی جشن منایا۔

امریکی وزارتِ دفاع  نےافغانستان چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تصویر جاری کر دی ، بتایا گیاکہ  یہ میجر جنرل کرس ڈوناہو ہیں جو افغانستان سے روانہ ہونے والے آخری سی 17 طیارے میں سوار ہونے لگے ہیں۔