انہوں نے پانچویں باری میں 55 . 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔فائل فوٹو
انہوں نے پانچویں باری میں 55 . 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔فائل فوٹو

قومی ایتھلیٹ حید رعلی نے تاریخ رقم کر دی

ٹوکیو:قومی ایتھلیٹ حید رعلی پیر المپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی اورانہوں نے پانچویں باری میں 55.26میٹر کی کامیاب تھرو کی۔حیدرعلی اس سے قبل بھی پاکستان کیلیے دو پیرالمپکس میڈل جیت چکے ہیں۔

حیدرعلی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اوران کی دائیں ٹانگ پیدائشی طورپربائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اورایک انچ چھوٹی ہے، اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔