جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے، بلاول بھٹو پہلے توبہ کریں، پھر ہماری صفوں میں آجائیں۔
جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر ہے، حکمران اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، آج میڈیا پر بھی پابندیاں ہیں، تاجر اور وکلا بھی سراپا احتجاج ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قومی حکومت، مفاہمت یا مزاحمت کا شہباز شریف کا بیان ان کا ذاتی معاملہ ہے ۔