سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

پی آئی اے کا کل سے کابل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کل سے اسلام آباد سے کابل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طالبان کی جانب سے گذشتہ ماہ اقتدار پر قبضے کے بعد یہ پہلی غیر ملکی کمرشل سروس ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ ہمیں فلائٹ آپریشن کے لیے تکنیکی طور پر منظوری مل گئی ہے۔ ہمارا پہلا کمرشل طیارہ ، (ای) ایئربس اے 320، 13 ستمبر کو اسلام آباد سے کابل کے لیے روانہ ہو گا۔