امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈز کی 6 نشستوں پرانتخابات دوبارہ ہوں گے

لاہور:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق دو سیٹوں پرامیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ 6نشستوں پرانتخابات دوبارہ ہوں گے۔

پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ریٹرننگ افسران کے نتائج کا حتمی اعلان کر دیا گیا ، پنجاب کی 119 نشستوں میں سے ن لیگ 51، پاکستان تحریک انصاف 28پر کامیاب ہوئی ۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق صوبے کی 32 نشستوں پرآزاد امیدوار، دو نشستوں پرجماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے ، الیکشن کمیشن 20 ستمبر کو حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔