حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔فائل فوٹو
حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔فائل فوٹو

چیئرمین نیب کی توسیع کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے۔بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو( نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کی غیرقانونی توسیع کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی چیئرمین بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ کے متنازع چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے اورحکومتی کوشش ثابت کرے گی کہ نیب عمران خان حکومت کا حصہ ہے غیر جانبدار ادارہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی قانون میں دی گئی مدت میں کسی طور توسیع نہیں ہوسکتی اور ہم اس کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے۔