اسلام آباد:کورونا وائرس مزید 35 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد پاکستان میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 866 ہو گئی ۔
پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 858 ہو گئی ،11 لاکھ 75 ہزار 489 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 503 ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 59 ہزار 392 افراد متاثر ہوئے ، سات ہزار 425 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 ہزار 430 افراد زیر علاج ہیں ۔
پنجاب میں چار لاکھ 32 ہزار 809 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 12 ہزار 672 اموات ہوئیں جبکہ چار لاکھ تین ہزار 563 افراد نے خونی وائرس کو شکست دی ، پنجاب میں 16 ہزار 574 افراد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 490 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 571 افراد زندگی کی بازی ہا رگئے جبکہ چار ہزار 314 اب بھی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 664 افراد کورونا سے متاثر ہوئے،927 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو ہزار 279 مریض اب بھی موجود ہیں ۔
گلگت بلتستان میں 10 ہزار 331 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 184 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 183 اب بھی ہسپتالوں میں موجود ہیں ۔ بلوچستان میں 32 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 216 کورونا کے مریض سامنے آچکے ہیں ۔بلوچستان میں 349 اور آزاد جموں و کشمیر میں 738 اموات ہو چکی ہیں ۔