اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو
 اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن نے پھرکمر کس لی

اسلام آباد۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  نے پھر سے تیاریاں شروع کر دیں ، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے مشاورتی اجلاس 11 اکتوبرکو طلب کرلیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ہونے والے اجلاس میں پی ڈ ی ایم میں شامل جماعتیں حکومت مخالف مظاہروں ، جلسوں اور ریلیوں سمیت مختلف تجاویز سامنے رکھیں گی جس کیلیے جماعتوں نے سفارشات کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔اجلاس میں پی ڈی ایم اپنا آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی ۔