سری نگر:مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی سلسلہ جاری ہے اور معصوم کشمیریوں کو شہید کرنا معمول بن چکا ہے ۔ آج بھی دو مظلوم کشمیری جوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
ایک نوجوان کو بانڈی پور کے علاقے شاہگنڈ میں شہید کیا جن کی شناخت امتیاز احمد کے نام سے ہوئی۔ دوسرے نوجوان کو اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے خاگند میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے ان علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی اور5 نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔