پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو
پی ڈی ایم نااہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی،فائل فوٹو

حکومت کو توسیع کسی اور وجہ سے ملی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےکہا ہےکہ نواز شریف کو دیوار سے لگانے کے لیے سب کچھ کیا گیا، قانون کبھی بھی ایک فرد کے لیے نہیں بنایا جاسکتالیکن نواز شریف کے معاملے میں ایسا کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی کچھ افراد کو نوازنے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو توسیع پی ڈی ایم کے باعث نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حکومت کے اپنے لوگوں کی بغاوت نے صورت حال گھمبیرکردی ہے، اپوزیشن اس سے فائدہ اٹھائےگی۔