جلال آباد:اسدآباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ضلعی پولیس چیف ہلاک اور11 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے کنڑکے شہراسدآباد میں ضلع شیگل میں تعینات طالبان پولیس چیف کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پولیس سربراہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ واقعہ میں دیگر11افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں داعش خراساں ملوث رہی ہے جس کے خلاف طالبان کی جانب سے کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔