بھارتی فوج نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا،فائل فوٹو
بھارتی فوج نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا،فائل فوٹو

مقبوضہ وادی میں مزید 2 بھارتی فوجی مارے گئے

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر نا معلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں نا معلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اورایک زخمی ہوگیا، ہلاک اہلکاروں میں بھارتی فوج کا آفیسراور جونئیر کمیشن اہلکار شامل ہے۔

واقعہ کے بعد بھارتی فورسزکی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، علاقہ کے داخلی اورخارجی راستوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اورکسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔