اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)
اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کل سے پھرسےمہنگی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے کیوںکہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسےفی لٹراضافے کی تجویز زیرغور ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ نئی قیمتوں کااطلاق وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےبعد ہو گا۔ پٹرولیم لیوی اورسیلزٹیکس کم کرکےعوام کوریلیف فراہم کیاجاسکتاہے