ہیٹی:لاطینی امریکا کے ملک ہیٹی میں 17 امریکی عیسائی مبلغین اوران کے اہلِ خانہ کو اغوا کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عیسائی مبلغین کا گروپ یتیم خانے کے دورے سے واپس آ رہا تھا جسے راستے میں اغوا کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی عیسائی مبلغین اوران کے اہلِ خانہ کو مسلح گینگ نے اغوا کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے باخبر ہیں، بیرون ملک امریکی شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ترجیح ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ ہیٹی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں۔