شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ بس کو سڑک کے کنارے دو دھماکہ خیز ڈیوائسز سے نشانہ بنایاگیا، بس حافظ الاسد پل پر سے گزر رہی تھی – تیسری ڈیوائس کو آرمی انجینئرنگ یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔
جائے وقوعہ کی بنائی گئی ویڈیو میں بس مکمل طور پر جل چکی ہے۔شام کے سرکاری ٹی وی نے جلتی ہوئی بس کی فوٹیج دکھائی اورکہا کہ دھماکے رش کے اوقات میں ہوئے جب لوگ کام اوراسکول جا رہے تھے۔
ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے ذمے داری قبول نہیں کی،دمشق کے پولیس کمانڈر میجر جنرل حسین جمعہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا: "یہ ایک بزدلانہ عمل ہے”انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مشکوک شے کے بارے میں حکام کو آگاہ کریں۔