سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس دوران فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے جن میں سے ایک کی شناخت عادل وانی کے نام سے ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی فوج بھی زخمی ہوئے اور شہید نوجوانوں کا تعلق تحریک مزاحمت (ٹی آرایف) سے تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور دو ہفتوں میں 15 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعات میں 7 بھارتی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔