اسلام آباد:مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف گورنر اسٹیٹ بینک پر برس پڑے اور کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ملک کو دیوالیہ کرکے باہر چلے جائیں گے۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرضے بڑھے ہیں، رضا باقر نے سنگدلی دکھائی۔ انھوں نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے، وہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں کام دکھا کر واپس باہر چلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا، یہ نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی بیان ہے، وہ الیکشن لڑیں، منتخب ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں۔
واضع رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن روپے کی قدرگرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے۔