واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنا نام تبدیل کرلیا ۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق ان کا نیانام ’میٹا‘ہوگا۔فیس بک نے نام تبدیلی کے فیصلے کا اعلان سالانہ کانفرنس میں کیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارا نام وہ ہے جو ہم کرتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نام اس کی کاوشوں کا بہتر انداز میں ’احاطہ‘ کرے گا کیونکہ اب وہ سوشل میڈیا کے علاوہ ورچوئل ریئلٹی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔
صارفین ورچوئل ماحول میں کام،بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے۔سابق ملازم کی جانب سے الزامات کے بعد نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ تبدیلی انفرادی پلیٹ فارمز یعنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ پرلاگو نہیں ہو گی اوراس کا اطلاق صرف اس کمپنی کے لیے ہو گا جو ان تمام پلیٹ فارمز کی مالک ہے۔