ابوظہبی:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلیے85رنز کا ہدف دیدیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے84رنز پر ڈھیر ہو گئی،لٹن داس نے 24رنز بنائے جبکہ مہدی حسن نے سب سے زیادہ 27رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پرگری جب محمد نعیم 9 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر ہینڈرکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔
اگلی ہی گیند پر ربادا نے نئے آنے والے سومیا سرکارکو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ، سومیا ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ ربادا نے چوتھے نمبر پر آنے والے مشفیق الرحیم کو بھی ٹکنے نہ دیا اور اگلے اوور کی تیسری گیند پر انہیں بھی میدان بدر کر دیا ، مشفیق الرحیم کا کیچ بھی ہینڈرکس نے تھاما ۔
بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ کپتان محمد اللہ کی صورت میں گری ، کپتان محمد اللہ آٹھویں اوور کی چھٹی گیند پراینرچ نورتیج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ اگلی ہی گیند پرپریٹوریس نے نئے آنے والے بلے باز عفیف حسین کو کلین بولڈ کر دیا ۔
اوپنر لٹن داس بنگلہ دیش کی جانب سے آؤٹ ہونےو الے چھٹے کھلاڑی تھے ۔ لٹن ڈاس نے 36 گیندیں کھیل کر24 رنز بنائے ، وہ تبریز شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔
پروٹیز کی جانب سے ربادا اور اینرچ نورٹیج نے تین ،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تبریز شمسی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔