اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 580 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں43 ہزار901 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔ حالیہ اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا کےباعث اموات کی تعداد28 ہزار 496 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 75 ہزار 158 ہو گئی ۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 319،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 ، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 489 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔