وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور اینکر پرسن نعمان نیاز کی صلح پر شعر سے ردّعمل دیا ہے۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں، جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ’بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیاہےکہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں۔‘
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بہر حال ALL is well that ends well۔خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شعیب اختر اور نعمان نیازکے ہمراہ لی گئی تصویر بھی شیئر کی۔