قیوم آباد یوسی 37 میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے اپنے آفس کا افتتاح کر دیا ۔اس حوالے سے قیوم آباد یوسی 37 کے صدر ارشاد تالش خان نے مسلم لیگ فنگشنل کےعہدیداروں اور ذمہ داروں کا پرتپاک استقبال کیا ۔
قیوم آباد یوسی 37 میں آفس کے افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر تنویر چوہدری, انفارمشن سیکریٹری اصغر شیخ , ناٸب صدر شوکت علیانی,حبیب لنجار ۔Ps 97 کے صدر رانا محمد افضل ,فاروق یوسی کراسنگ اور دیگریوسیز کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پرمسلم لیگ فنگشنل ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر تنویر چوہدری نے قیوم آباد یوسی 37 کے صدر ارشاد تالش خان کی خدمات کو سراہاں اور دن بہ دن عوام کی پاکستان مسلم لیگ فنگشنل میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔