پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر کراسنگ کا وقت بڑھا دیا گیا

پیدل آمدورفت کیلیے بارڈر10 گھنٹے(صبح 8 سے شام 6 بجے)تک کھلارہے گا۔

               
November 14, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
تجارتی سامان والے ٹرکوں کیلیے بارڈرگیٹ 12 گھنٹے کھلارہے گا۔فائل فوٹو

تجارتی سامان والے ٹرکوں کیلیے بارڈرگیٹ 12 گھنٹے کھلارہے گا۔فائل فوٹو

چمن: ڈی سی چمن نے کہاہے کہ پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر کراسنگ کا وقت بڑھا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی چمن کا کہناتھا کہ باب دوستی پر پیدل آمدو رفت اور تجارت کا وقت بڑھا دیا گیاہے ، پیدل آمدورفت کیلیے بارڈر10 گھنٹے(صبح 8 سے شام 6 بجے)تک کھلارہے گا، تجارتی سامان والے ٹرکوں کیلیے بارڈرگیٹ 12 گھنٹے کھلارہے گا، پاک افغان حکام کابارڈرگیٹ باب دوستی پرمزیدسہولتیں دینے پراتفاق کیا گیاہے ۔