لندن میں ہسپتال کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایک انگریزی اخبارکے مطابق جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ ٹیکسی تھی ، دھماکے میں تیکسی ڈرائیور بھی زخمی ہوا ۔ پولیس نے مشتبہ افراد کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا ہے ۔
انگریزی اخبارکے مطابق حملہ آور ٹیکسی میں سوار ہوا ، 29 سالہ ڈرائیور نے مسافرکے پاس مشکوک چیز دیکھی اور ٹیکسی کو لاک کرکے حملہ آورکو باہر نہ نکلنے دیا جس کے باعث دھماکہ گاڑی کے اندر ہی ہوا۔