اگر پراسیکیوٹر، جج کی غلطی ہوئی تو دونوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔فائل فوٹو
اگر پراسیکیوٹر، جج کی غلطی ہوئی تو دونوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔فائل فوٹو

رانا شمیم لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہتے ہیں۔فواد چوہدری کا الزام

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سابق جج گلگت بلتستان رانا شمیم پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمیم لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہتے ہیں ،انہیں حسین نواز چلاتے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف یا مریم کی عدالت میں پیشی کا معاملہ آتا ہے کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور اٹھا دیا جاتا ہے ، ن لیگ نے عدالتوں کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے ،عدالتوں پر حملہ ن لیگ کی روایات کاحصہ ہے، گزشتہ روز جعلی حلف نامہ سامنے آیا جس کی فیس شریف فیملی نے اداکی ۔سابق جج لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں ۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پارلیمان کااجلاس کل طلب کرلیاگیاہے،انتخابی اصلاحات ضروری ہیں ،اپوزیشن تجاویز دیں ،کھلے دل سے قبول کر لیں گے، تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کربل پاس کرارہے ہیں ،  الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کا معاملہ پی ٹی آئی کا نہیں قومی ایجنڈا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتایا کہ جو بات کرتا ہوں بطوروزیراطلاعات کرتا ہوں ، میں وفاقی کابینہ کی نمائندگی کرتا ہوں،امید ہے الیکشن کمیشن میری باتوں کو مثبت لے گا ۔